سینیٹ سے یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کی اردو میں تدریس کی قرارداد منظور

قرار داد میں جامعات کے اندر کلام الہی کا فہم عام کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 17, 2020
ایوان بالا سے جامعات میں قرآن کی تدریس کے اہتمام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی(فوٹو:فائل)

سینیٹ نے یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کی اردو میں تدریس کا اہتمام کرنے کے لیے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کے روز ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں جامعات میں قران پاک کے معنی و مفہوم کا اردو زبان میں تدریس کا اہتمام کرنے کے بارے میں سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی۔

قران پاک کی اردو ترجمے کے ساتھ تدریس کے لئے ضروری اقدامات کرنے سے متعلق یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

مقبول خبریں