پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا جانا قابل ستائش ہے بلاول

یورپی پارلیمنٹ کا فیصلہ آصف زرداری کی ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی کا عملی نتیجہ ہے


Staff Reporter December 14, 2013
پیپلز پارٹی دکھاوے کے منصوبوں،لوگوں کوقرضوں میں جکڑنے کی پالیسیوں پر یقین نہیں رکھتی۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کوجی ایس پی پلس کادرجہ دینے سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سابق صدرآصف علی زرداری کی ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی کا عملی نتیجہ ہے۔

پیپلز پارٹی دکھاوے کے منصوبوں، لوگوں کو قرضوں میں جکڑنے کی پالیسیوں میں یقین نہیں رکھتی،پیپلز پارٹی حکومت کی جدوجہد کا فیصلہ اس سال کے آخر میں آنا تھا، بلاول ہاؤس سے جاری کردہ اپنے اعلامیے میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیصلہ سے پاکستان کوبرآمدات میں 215 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی جس سے ہرسال ملک میں کئی نئے اسکول اوراسپتال قائم کیے جا سکتے ہیں جبکہ اس عمل سے لاکھوں بے روزگار افرادکوروزگار حاصل ہوگا۔



انھوں نے یہ اعزازحاصل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وفاقی وزیر صنعت مخدوم امین فہیم، حنا ربانی کھر کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو ملنے والا یہ اعزاز اچانک نہیں آیا بلکہ اس کے پیچھے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ٹیم کی جدوجہد شامل ہے، انھوں نے کہا کہ سابق صدر کی نگرانی میں پاکستان حکومت نے یورپی ممالک سے انسانی حقوق، محنت کشوں کے حقوق سمیت دیگرکئی امور پر مختلف معاہدوں پر دستخط کیے تھے جس کے باعث یورپی پارلیمنٹ نے یہ اقدام کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کی فلاح و بہبود کے لیے آگے دیکھنے کی پالیسیاں اختیار کرتی ہے۔

مقبول خبریں