ملکہ برطانیہ بکنگھم پیلس میں تعینات پولیس اہلکاروں کے چٹورے پن سے ناخوش

ملکہ الزبتھ بکنگھم پیلس میںموجود خشک میوے کے مرتبانوں پر نشان لگاتی ہیں۔


Net News December 14, 2013
ملکہ الزبتھ بکنگھم پیلس میںموجود خشک میوے کے مرتبانوں پر نشان لگاتی ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

برطانوی عدالت کوبتایا گیاہے کہ ملکہ الزبتھ بکنگھم پیلس میںموجود خشک میوے کے مرتبانوں پر نشان لگاتی ہیں۔

کیونکہ اکثرڈیوٹی پرتعینات پولیس اہلکاریہ میوے کھاجاتے ہیں۔ برطانوی عدالت میں نیوز آف دی ورلڈکے شاہی خاندان کے سابق ایڈیٹرکلائیو گڈمین کی ای میل پڑھی گئی۔ کلائیوکے مطابق محل کے اہلکاروں کو ایک ای میل بھیجی گئی جس میں کہا گیاتھا کہ مرتبانوں سے اپنے ہاتھ دوررکھیں۔ ملکہ نے مرتبانوں پر نشان لگانے شروع کردیے ہیں تاکہ انھیں پتہ چل سکے کہ کس مرتبان میں سے خشک میوے کھائے گئے ہیں۔

ان مرتبانوں میں بادام اورکاجو کے علاوہ ہندوستانی طرزکے نمکوبھی رکھے جاتے ہیں۔ وکیل استغاثہ نے عدالت کوبتایا کہ ملکہ بہت ناخوش تھیں کیونکہ پولیس والے یہ سب کچھ چٹ کرجاتے تھے۔ عدالت میں قہقہوں کے درمیان جسٹس سونڈرز نے جیوری سے کہاکہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے خشک میوے کی چوری کے الزامات ابھی تک ثابت نہیں ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں