کیماڑی کو ضلع بنانا کراچی کی تقسیم نہیں کہا جاسکتا مرتضیٰ وہاب

تحریک انصاف نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں، پریس کانفرنس


Staff Reporter August 22, 2020
تحریک انصاف نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں، پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کیماڑی ضلع کراچی کا حصہ ہے اسے کراچی کی تقسیم نہیں کہا جاسکتا۔

سندھ اسمبلی بلڈنگ کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں سے اپوزیشن نے اپنی سیاست کی دکان چمکانے کی بھونڈی کوشش کی ہے حالانکہ لاہور میں بارش کی تباہ کاری میڈیا کے سامنے ہے مگر اس پر کوئی عدالتی نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی وفاقی حکومت نے نکاسی آب کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں بارش ہوتی ہے تو ہم پر تنقید کی جاتی ہے اور ہم پر الزام تراشی کی جاتی ہے، کیماڑی ضلع کراچی کا حصہ ہے اسے کراچی کی تقسیم نہیں کہا جاسکتا، حیدرآباد و اطراف کے علاقوں کو اضلاع بنایا گیا اس وقت وسیم اختر اور مصطفی کمال حکومت کا حصہ تھے۔

مقبول خبریں