سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے میں بچوں پر تشدد کرنیوالے 2 افراد گرفتار

مدرسہ خالد بن ولید میں ملزم قاری فرید نے بچی پر تشددکیا، علی سید نے 6 سالہ حمزہ کو شدید تشدد کانشانہ بنایا


Staff Reporter August 23, 2020
مومن آباد پولیس نے بچوں پر تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کر گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: مومن آباد پولیس نے سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے میں بچوں پر تشدد کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان ویسٹ کراچی زون پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز مدرسے کی طالبعلم بچی پر بہیمانہ تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی پولیس نے مذکورہ قاری کی تلاش شروع کر دی۔

ترجمان کے مطابق ویڈیو کی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے جو کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے ضیا کالونی میں واقع مدرسہ خالد بن ولید کی جس میں فرید نامی قاری بچی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ رواں ماہ 19 اگست کو بھی اسی مدرسے میں علی سید نامی قاری نے 6 سالہ حمزہ نامی طالبعلم کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بچے کی پیٹھ پر تشدد کے نشانات کی ویڈیو پولیس کو مل گئی جس کے بعد پولیس نے مدرسے کے طالبعلم حمزہ کے والد جمیل کی مدعیت میں مومن آباد پولیس نے بچوں پر تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان قاری فرید اور علی سید کو گرفتار کرلیا۔

 

مقبول خبریں