سابق انگلش اسٹارز بھی محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ کے گرویدہ

میں محمد رضوان کو اس موسم گرما کا بہترین وکٹ کیپر سمجھتا ہوں، مائیک ایتھرٹن


Sports Desk August 27, 2020
میں محمد رضوان کو اس موسم گرما کا بہترین وکٹ کیپر سمجھتا ہوں، مائیک ایتھرٹن۔ فوٹو : فائل

سابق انگلش کرکٹ اسٹارز بھی محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ کے گرویدہ ہوگئے۔

سابق انگلش کرکٹ اسٹار مائیک ایتھرٹن نے کہا ہے کہ میں محمد رضوان کو اس موسم گرما کا بہترین وکٹ کیپر سمجھتا ہوں۔

ایک اور سابق انگلش کپتان ناصرحسین نے کہاکہ طویل عرصے بعد انگلینڈ میں آنے والے غیرملکی وکٹ کیپرز میں رضوان سب سے بہترین دکھائی دیے۔

انگلش کوچ کرس سلور ووڈ نے رضوان کو پاکستان کا مین آف سیریز قرار دیا۔

مقبول خبریں