مصباح الحق ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے خواہاں متبادل حل کی تلاش کا مشورہ

محکموں کے سسٹم میں کھلاڑیوں کی ایک کھیپ موجود اور ان کا روزگار بھی وابستہ ہے، ہیڈ کوچ


Sports Reporter September 08, 2020
محکموں کے سسٹم میں کھلاڑیوں کی ایک کھیپ موجود اور ان کا روزگار بھی وابستہ ہے، ہیڈ کوچ۔ فوٹو : فائل

مصباح الحق ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے خواہاں ہیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ میں پہلے بھی یہ بات کرتا رہا ہوں کہ کوئی متبادل حل تلاش کرنا چاہیے، محکموں کے سسٹم میں کھلاڑیوں کی ایک کھیپ موجود اور ان کا روزگار بھی وابستہ ہے،اس ضمن میں پیش رفت بھی ہورہی تھی لیکن میرے خیال میں کورونا کی وجہ سے امور تکمیل تک نہیں پہنچ سکے،بہرحال میرے خیال میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلیے سوچنا چاہیے۔

اسی معاملے میں اختلاف پر کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کے استعفے کا سوال کیے جانے پر انھوں نے کہا کہ یہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا ذاتی فیصلہ تھا جس کا انھیں حق حاصل ہے۔

مقبول خبریں