ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کو ٹکر مار کر فرار ہرنیوالی پولیس موبائل کو پکڑ لیا

ٹریفک پولیس کے عملے نے تعاقب کے بعدمین کورنگی روڈڈیفنس آغاخان سگنل پرپولیس موبائل کے سامنے موٹر سائیکل لگا کراسے روکا


Staff Reporter September 18, 2020
 موبائل ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی تھی، 2 اہلکار سوار تھے ،کار اور رکشا مالک سے بات کے بعد جانے کی اجازت دی،ایس او ڈیفنس ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ڈیفنس ٹریفک پولیس نے رکشے اور کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی موبائل کو تعاقب کر کے پکڑ لیا۔

ایس او ڈیفنس ٹریفک پولیس سیکشن امجد نے بتایا کہ گزشتہ روز کالا پل کے قریب تیز رفتار پولیس موبائل نے ایک رکشے اور کار کو ٹکر مار دی اس دوران وہاں پر موجود ٹریفک پولیس کے عملے اور دیگر شہریوں نے پولیس موبائل کو روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے موبائل وین نہیں روکی تو ٹریفک پولیس کے عملے نے تعاقب کے بعد مین کورنگی روڈ ڈیفنس آغا خان سگنل پر پولیس موبائل کے سامنے موٹر سائیکل لگا کر اسے روک لیا جس میں ڈرائیور سمیت 2 پولیس اہلکار موجود تھے۔

پولیس موبائل ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی تھی تاہم اس دوران علاقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس موبائل کی ٹکر سے رکشا اور کار کو معمولی نقصان پہنچا تھا اور وہ بھی مذکورہ مقام پر پہنچ گئے تھے تاہم بات چیت کے بعد معاملہ حل ہوگیا اور پولیس موبائل کو جانے کی اجازت دیدی۔

مقبول خبریں