راولپنڈی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا معلم گرفتار

بچی کو قرآن پڑھانے کیلیے آںے والے رضوان نے کمرہ بند کرکے بچی سے زبردستی کی، بچی کے شور مچانے پر والدہ آگئیں


Staff Reporter September 20, 2020
قاری رضوان بچی کو پارہ پڑھانے آیا اور کمرہ بند کر کے زیادتی کی کوشش کی، درخواست گزار والد (فوٹو : ایکسپریس)

صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے معلم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ قاری رضوان بچی کو قرآن شریف پڑھانے آیا اور کمرہ بند کر کے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور مچانے پر والدہ نے دروازہ کھٹکھٹایا تو معلم قاری رضوان فرار ہوگیا۔

بعدازاں والد نے پولیس سے رجوع کیا اور ان کی درخواست پر صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت معلم قاری رضوان کو گرفتار کرلیا۔

six years old girl rape attempt arrest 2

ایس ایچ او صدر بیرونی نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جاسکے، راولپنڈی پولیس بچوں سے زیادتی کے معاملے پر زیرو ٹالیرنس پالیسی رکھتی ہے، ایسے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی یا زیادتی کی کوشش ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں