کراچی کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی

ویب ڈیسک  جمعـء 25 ستمبر 2020
 شہر کو 300 سو میگا واٹ کے قریب شاٹ فال کا سامنا ہے، کے الیکٹرک۔ فوٹو:فائل

شہر کو 300 سو میگا واٹ کے قریب شاٹ فال کا سامنا ہے، کے الیکٹرک۔ فوٹو:فائل

کراچی: شہر کے بیشتر علاقوں میں پوری رات بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور عوام گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

کراچی کےعلاقے کلفٹن، ڈی ایچ اے، پی ای سی ایچ ایس، برنس روڈ، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، اختر کالونی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، کورنگی، سائٹ ایریا،  بلدیہ ٹاؤن، ملیر، سعودآباد، ماڈل کالونی اور اورنگی ٹاون سمیت متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہی۔ جب کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی دو سے چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کا پریشر کم ہونے سے پاور پلانٹس سے  بجلی کم بن رہی ہے، شہر کو 300 سو میگا واٹ کے قریب شاٹ فال کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔