فاسٹ بالرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اورکم بیک کے لیے پرعزم

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 ستمبر 2020
اپنے ٹریننگ پلان سے پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ مکمل رابطے اور ملنے والی ہدایات پرعمل کررہےہیں۔

اپنے ٹریننگ پلان سے پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ مکمل رابطے اور ملنے والی ہدایات پرعمل کررہےہیں۔

فاسٹ بالرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کے لیے پرعزم ہیں۔

فاسٹ بالرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے کمردرد سے نجات پانے کے لیے   جاری ری ہیب پروگرام میں رننگ بھی شروع کردی۔ حسن علی پندرہ ماہ سے فٹنس مسائل کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دورہیں۔

پی سی بی نے ان کی بحالی فٹنس پروگرام تیارکررکھا ہے جس کے تحت فاسٹ باولرنے خود کومکمل فٹ کرنے کے لیے سخت محنت جاری رکھی ہوئی ہے اور اپنے ٹریننگ پلان سے پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ مکمل رابطے اور ملنے والی ہدایات پرعمل کررہےہیں۔

نو ٹیسٹ، تریپن ایک روزہ اور تیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے آخری بارسولہ جون دوہزار انیس کو آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران بھارت کے  خلاف ون ڈے میچ میں  شرکت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔