وزیراعظم سرمایہ کاری اسکیم کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا نوٹیفکیشن جاری

اسکیم کا اطلاق تعمیرات، لائیو اسٹاک اور بجلی گھروں میں سرمایہ کاری پر ہوگا،جون 2016 تک کاروبارکاآپریشنل ہونا شرط قرار


ویب ڈیسک December 20, 2013
اسلحہ سازی،کھاد، سگریٹ، ٹیکسٹائل،فلارملزاورگھی کارخانے پراسکیم لاگونہیں ہوگی. فوٹو:فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم پر عمل درآمد کیلئے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یکم جنوری سے وزیراعظم سرمایہ کاری اسکیم کے ذریعے کالا دھن سفید کیا جا سکے گا، ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اسکیم کا اطلاق تعمیرات، لائیو اسٹاک اور بجلی گھروں میں سرمایہ کاری پر ہوگا جبکہ جون 2016 تک کاروبار کی پیداوار آپریشنل ہوگی تو سرمایہ کاروں کو رعایت دی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق اسلحہ سازی، کھاد، سگریٹ، ٹیکسٹائل، فلورملزاورگھی کے کارخانوں پراسکیم لاگونہیں ہوگی جبکہ شوگر ملز لگانے والوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 17 دسمبر کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دی تھی جس کے مطابق وفاقی حکومت سرمایہ کار سے اسکی دولت کا زریعہ نہیں پوچھے گی گا تاہم اس کے لئے ضروری ہوگا کہ انڈسٹری کی کمرشل پروڈکشن 30 جون 2016 تک جاری رہے۔

مقبول خبریں