پٹرولیم قیمتوں میں یکم جنوری سے ساڑھے 3 روپے لیٹرتک اضافے کاامکان

حتمی فیصلہ 31دسمبر کوہوگا اوراس کے لیے اوگراسمری کوحتمی شکل دے کراگلے ہفتے وزارت پٹرولیم کوبھجوائے گی


Numainda Express December 22, 2013
حتمی فیصلہ 31دسمبر کوہوگا اوراس کے لیے اوگراسمری کوحتمی شکل دے کراگلے ہفتے وزارت پٹرولیم کوبھجوائے گی۔ ۔فوٹو:فائل

KARACHI: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یکم جنوری سے ملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3روپے لیٹرتک اضافہ ہونے کاامکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوںمیں ردوبدل کاملک کی مقامی مارکیٹ پراثرات کاجائزہ لیاجا رہاہے۔ اب تک کمپیوشن کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3روپے فی لیٹرتک اضافہ ہونے کاامکان ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ 31دسمبر کوہوگا اوراس کے لیے اوگراسمری کوحتمی شکل دے کراگلے ہفتے وزارت پٹرولیم کوبھجوائے گی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی مزید آنے والی کنسائنمنٹس کوبھی کمپیوشن میں شامل کیاجائے گا۔

مقبول خبریں