ایکسپریس فیملی فیسٹیول گلوکار جواد احمد اور شازیہ خشک کی شاندار پرفارمنس

ایکسپریس فیسٹیول کی بھرپورکامیابی پرخداکے مشکور ہیں،پروموشن منیجر ناصر محمود


Showbiz Reporter December 23, 2013
گلوکارہ شازیہ خشک اور ان کا گروپ فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔ فوٹو: محمد نعمان/ایکسپریس

ایکسپریس میڈیاگروپ کی جانب سے منعقدہ ایکسپریس فیملی فیسٹیول کے دوسرے روز گلوکارجواد احمد اور شازیہ خشک نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

گلوکاروں نے اپنے مخصوص اندازمیں آوازکا جادو جگایا، شہریوں کی بڑی تعداد نے کنسرٹ میں شرکت کرکے گلوکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور رات گئے تک محفل موسیقی سے محظوظ ہوتے رہے، تفصیلات کے مطابق ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ایکسپریس فیملی فیسٹیول2 روز جاری رہنے کے بعد اپنی خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، فیسٹیول کے پہلے روزگلوکار علی حیدر اور فاخر نے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ دوسرے روز گلوکار جواد احمد اور شازیہ خشک نے اپنی آوازکا جادو جگایا۔

 photo 2_zpsd7ac01ac.jpg

فیسٹیول میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میوزک کنسرٹ میں خواتین، نوجوان لڑکے اور بچے رقص کرتے رہے، اس موقع پر ایکسپریس میڈیا گروپ کے پرموشن منیجر ناصر محمود شیخ کاکہنا تھا کہ کراچی کا ایکسپریس فیملی فیسٹیول انتہائی کامیاب رہا ہم اس پر خدا کے شکر گزار ہیں،کراچی کے موجودہ حالات میں عوام کا اتنی بڑی تعداد میں فیسٹیول میں شریک ہونا غیرمعمولی عمل ہے۔

 photo Pic_zps2c89a30b.jpg

انھوں نے مزیدکہاکہ ہم بدامنی پریقین نہیں رکھتے ہمارا کام محبت پھیلانا ہے،گلوکارجواداحمدکا کہنا تھا کہ جب میں پنجاب سے کراچی آرہا تھا تو دوستوں کی رائے تھی کہ کراچی کے حالات خراب ہیں میں نہ جائوں مگر میں نے انھیں یہی کہا کہ کراچی دل والوں کا شہر ہے ،وہاں حالات کچھ بھی ہوں لوگوں کے حوصلے جواں ہیں اورآج وہی ہوا اتنا بڑا مجمع میں نے عام طورپرکراچی کے کسی بھی شو میں نہیں دیکھاکراچی والوں نے ثابت کردیا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ایکسپریس میڈیاگروپ کا میں شکرگزارہوں کہ انھوں نے اتنا بڑا میلہ سجایا۔

مقبول خبریں