کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ٹرین سٹی اسٹیشن پہنچ گئی

11کوچز اور2انجنوں پر مشتمل،ہر بوگی میں سومسافروں کی گنجائش، 19نومبر سے چلے گی


Staff Reporter November 17, 2020
11کوچز اور2انجنوں پر مشتمل،ہر بوگی میں سومسافروں کی گنجائش، 19نومبر سے چلے گی۔ فوٹو: پی پی آئی

ISLAMABAD: کے سی آر ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن پہنچ گئی جب کہ ٹرین 11کوچز اور 2لوکوموٹوز پر مشتمل ہے۔

ترجمان کراچی ریلوے کے مطابق کے سی آر ٹرین کی ہر بوگی میں 100 مسافروں کے سفر کی گنجائش ہے۔ 64 مسافر بیٹھ کر جب کہ 36 مسافر کھڑے ہو کر سفر کرسکتے ہیں۔

پاکستان ریلوے نے کے سی آر بحالی کے سلسلے میں پیپری تا اورنگی اسٹیشن تک 19نومبر سے 8ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

 

مقبول خبریں