سنکیانگ میں روزگار کے تحفظ کے حوالے سے وائٹ پیپر کا اجرا

ویب ڈیسک  جمعـء 4 دسمبر 2020
وائٹ پیپر کے مطابق سنکیانگ میں مزدوروں کی تعداد 2014 میں 11.3524 ملین سے بڑھ کر 2019 میں 13.3012 ملین ہوگئی۔ (فوٹو: فائل)

وائٹ پیپر کے مطابق سنکیانگ میں مزدوروں کی تعداد 2014 میں 11.3524 ملین سے بڑھ کر 2019 میں 13.3012 ملین ہوگئی۔ (فوٹو: فائل)

بیجنگ: عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے حال ہی میں ”سنکیانگ میں کام اور روزگار کے تحفظ“ سے متعلق ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنکیانگ میں روزگار کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے، روزگار کیلئے تربیت میں اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ روزگار کے ذرائع اور مواقع بڑھانے کے عمل کو مؤثر اور فعال انداز میں توسیع دی جاتی ہے۔

ان اقدامات کی بدولت سنکیانگ میں روزگار کی صورت حال میں بہتری آرہی ہے اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ جاری ہے۔

وائٹ پیپر سے پتا چلتا ہے کہ حالیہ برسوں میں سنکیانگ کے محنت کشوں اور روزگار کی حفاظت کے لیے پالیسی کے نظام میں مزید بہتری آئی ہے، روزگار کا پیمانہ وسیع ہورہا ہے، روزگار کا ڈھانچہ زیادہ معقول ہوگیا ہے، محنت کش افرادی قوت (لیبر فورس) کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے اور شہریوں اور ملازمین کی آمدنی میں مستقل طور پر اضافہ ہوا ہے۔ سنکیانگ میں مزدوروں کی تعداد 2014 میں 11.3524 ملین سے بڑھ کر 2019 میں 13.3012 ملین ہوگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سنکیانگ اویغور خودمختار علاقے میں عوام کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، سنکیانگ اسلامی انجمن

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پڑنے والے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے سنکیانگ کی انتظامیہ نے وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام اور کنٹرول کے علاوہ معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے منصوبے بھی بنائے ہیں۔ وائٹ پیپر کے مطابق، جون 2020 کے اختتام تک 552400 افراد نے روزگار سے متعلق 1.695 بلین یوآن کی سبسڈی سے فائدہ اٹھایا جبکہ شہری علاقوں میں 339700 نئی ملازمتیں تخلیق کی گئیں اور 41800 نئے نجی کاروبار بھی پیدا کیے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: تحقیقی رپورٹ نے علیحدگی پسندی کے دوہرے امریکی معیارات کا پول کھول دیا

وائٹ پیپر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سنکیانگ کا قانون ملازموں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور انہیں ملازمت کے حصول کے لیے مساوی مواقع، معاوضے، آرام و تعطیلات، پیشہ ورانہ تحفظ، مذہبی عقیدے کی آزادی اور اپنی اپنی بولی/ تحریری زبانیں استعمال کرنے کی مؤثر طریقے سے ضمانت دیتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: چین کے تمام دیہی علاقوں سے غربت کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ میں متعلقہ قومی پالیسیوں اور اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے، بین الاقوامی لیبر اور انسانی حقوق کے معیارات کو فعال طور پر نافذ کیا جاتا ہے اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو ان کے حقوق کی ضمانت دی جاتی ہے، جس کی بدولت ایک اعلیٰ اخلاقیات پر مبنی اور وسیع تر معنوں میں بقا و ترقی کے حق کو سمجھنے والی ایک ٹھوس بنیاد قائم اور استوار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔