سجاد علی کا 35 سال پرانا گیت ’ دھواں‘ صارفین کو ایک بار پھر بھا گیا

ویب ڈیسک  پير 14 دسمبر 2020
ماضی کا یہ گیت دوبارہ گایا ہے جو 35 سال قبل گایا تھا تاہم اس بار اسے دور حاضر کے میوزک کے ساتھ پیش کیا ہے، سجاد علی (فوٹو: فائل)

ماضی کا یہ گیت دوبارہ گایا ہے جو 35 سال قبل گایا تھا تاہم اس بار اسے دور حاضر کے میوزک کے ساتھ پیش کیا ہے، سجاد علی (فوٹو: فائل)

 کراچی: مقبول ترین گلوکار سجاد علی کا مشہور زمانہ گیت ’’ دھواں ‘‘ 35 سال بعد صارفین کو پھر سے بھا گیا۔

گلوکار سجاد علی کا 1986ء میں ریلیز ہونے والا گیت ’دھواں‘ اپنے دور کا مقبول ترین گیت سمجھا جاتا تھا اور اُن کے کیریئر کے بہترین گیتوں میں شمار کیا جاتا تھا لیکن اب نئے انداز کے ساتھ پیش کیے جانے والے اس گیت نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔

ایک برانڈ کی جانب سے ماضی کے مشہور گیتوں کو ری مکس کرکے پیش کیا جا رہا ہے اس بار ماضی کا گیت ’دھواں‘ بھی نئے ورژن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں اس بار بھی سجاد علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں ماضی کا وہ گیت پھر گا رہا ہوں جو میں نے 35 سال قبل گایا تھا لیکن اس بار یہ گیت موجودہ دور کے میوزک کے ساتھ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مداحوں کوسجاد علی کے نئے گانے کا بے صبری سے انتظار

واضح رہے کہ اس گیت کو یوٹیوب پر چند روز قبل ریلیز کیا گیا ہے جس اب تک 80 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔