جھاڑیوں سے لاپتہ ہونیوالے کم عمر لڑکے کی پھندا لگی لاش برآمد

11سالہ سلمان9دسمبرکی شام گھرسے کھیلنے گیاواپس نہ لوٹا،تلاش کے بعداتوارکی شام والد نے گلبرگ تھانے میں مقدمہ درج کرایا


Staff Reporter December 15, 2020
سلمان کی لاش لال اسکول کے قریب جھاڑیوں سے ملی،پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا،ایس ایچ او شریف آباد فوٹو: فائل

لیاقت آباد ایف سی ایریا میں لال اسکول کے قریب جھاڑیوں سے کم عمرلڑکے کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

لڑکے کی شناخت 11 سالہ محمد سلمان ولد اعظم کے نام سے کر لی گئی، ایس ایچ او شریف آباد کامران حیدر نے بتایا کہ کم عمرلڑکا موسیٰ کالونی کا رہائشی تھا اورگلبرک تھانے میں لڑکے کے لا پتہ ہونی کی آیف آئی آر بھی درج ہے، لاش کے معائنے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔



گلبرگ تھانے کے ایس ایچ او فرخ ہاشمی نے بتایا کہ لڑکا 9 دسمبرکو شام 6 بجے گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا اور واپس نہیں لوٹا،اتوار کی رات لڑکے کے والد تھانے آئے تھے اورپولیس نے انھیں بیٹے کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرانے کا کہا تھا جس پر والد نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا انھوں نے بتایا کہ اب تک لڑکے کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

مقبول خبریں