چاند نظر نہیں آیا یکم جمادی الاوّل کل ہوگی

پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی


Staff Reporter December 16, 2020
پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی فوٹوفائل

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظرنہیں آیا لہذا یکم جمادی الاول 1442ھ جمعرات 17 دسمبر2020 کو ہوگی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا یا غبار آلود۔

پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے تمام مراکزسے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی۔

 

مقبول خبریں