نعیم بخاری کی چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

ویب ڈیسک  بدھ 23 دسمبر 2020
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست کی سماعت کریں گے (فوٹو : فائل)

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست کی سماعت کریں گے (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تقرری کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو کچھ عرصے قبل چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک مقرر کیا گیا تاہم ان کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دینے کے لیے ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ہوئی تھی جو سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل اس درخواست کی سماعت کریں گے۔ یہ درخواست ارسلان فرخ نامی شہری نے وکیل شکیل عباسی کے ذریعے دائر کی تھی۔

درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا تھا کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے متعدد حکم ناموں کی خلاف ورزی ہے، عدالت ان کی تقرری خلاف قانون قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔