کالعدم تنظیم کے لیے فنڈنگ مجرم کو 25 سال قید مشقت اور دو کروڑ جرمانے کا حکم

مجرم نے مدرسہ بھی قائم کیا، عدالت نے محکمہ تعلیم کو مدرسے کا انتظام سنبھالنے کا حکم دے دیا


کورٹ رپورٹر December 29, 2020
مجرم نے مدرسہ بھی قائم کیا، عدالت نے محکمہ تعلیم کو مدرسے کا انتظام سنبھالنے کا حکم دے دیا (فوٹو: فائل)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے مدرسے کے قیام اور فنڈنگ کے مقدمے میں مجرم غلام رسول ربانی کو مجموعی طور پر 25 سال قید بامشقت کی سزا اور مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ مجرم غلام رسول ربانی نے سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے مدرسہ قائم کیا تھا۔ عدالت نے محکمہ تعلیم کو مدرسے کا انتظام سنبھالنے کا حکم بھی دیا ہے۔ مجرم غلام رسول ربانی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

مقبول خبریں