میری نئی فلم ’’سن آف پاکستان‘‘ آئندہ سال کے شروع میں ریلیز ہوگی میرا
فلم اسٹار میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی رونقوں کی بحالی کے لیے نئی فلمیں ضروری ہیں
فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ میری نئی فلم ''سن آف پاکستان'' آئندہ سال کے آغاز میں ریلیز ہوگی جو فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کر دے گیا۔
''آئی این پی'' سے خصوصی گفتگو میں فلم اسٹار میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی رونقوں کی بحالی کے لیے نئی فلمیں ضروری ہیں اور میری نئی فلم ''سن آف پاکستان'' نہ صرف کامیاب ہو گی بلکہ اس سے فلم انڈسٹری کی ویرانیاں بھی دور ہو جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں جب بھی سپنوں کا شہزادہ ملے گا سب کو بتا کر شادی کروں گی۔