ارطغرل غازی کے ’ عبدالرحمن ‘ کا فیروز خان سے اردو میں دلچسپ مکالمہ

ویب ڈیسک  بدھ 6 جنوری 2021
ترکی کب آرہے ہیں؟ آپ کا بھائی آپ کے انتظار میں ہے، جلال آل کا اردو میں سوال۔ فوٹو:فائل

ترکی کب آرہے ہیں؟ آپ کا بھائی آپ کے انتظار میں ہے، جلال آل کا اردو میں سوال۔ فوٹو:فائل

 کراچی: مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں کمانڈر’ عبدالرحمان ‘ کا کردار ادا کرنے والے جلال آل کا فیروز خان  سےاردو زبان میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔

عالمی شہرت یافتہ تاریخی ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ میں سلطنت عثمانیہ کے فوجی کمانڈر عبدالرحمن الپ کا کردار ادا کرنے والے جلال آل نے فیروز خان کو نئے آنے والے ڈرامے پر اردو میں مبارکباد دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔

اداکار فیروز خان  ان دنوں نئے آںے والے ڈرامے ’ خد اور محبت ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ڈرامے کا پوسٹر بھی شیئر کیا جس پر ڈرامے کے پہلے ٹیزر کی کامیابی کا بتایا گیا کہ اب تک اس ٹیزر کو 10 لاکھ بار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

ڈرامے کی ٹیزر کی کام یابی پر صارفین کی جانب سے مبارک باد دی گئی وہیں ڈراما سیریل ارطغرل غازی کے ’ عبدالرحمن ‘ نے بھی اردو میں مبارک باد دے کر سب کو توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

جلال آل نے اردو میں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ماشا اللہ، میرے بھائی بہت خوب۔ ساتھ ہی یہ بھی سوال کردیا کہ ترکی کب آرہے ہیں؟ آپ کا بھائی آپ کے انتظار میں ہے۔

جلال آل کے مکالمے پر فیروز خان نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان شا اللہ بہت جلد آؤں گا۔ ویسے آپ بہت جلدی اردو زبان  سیکھ  رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے ’’ابن العربی‘‘ کی فیروز خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ارطغرل غازی میں ’’ابن العربی‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار عثمان سویقوت نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر  کی تھی  اور کہا تھا کہ  سنا ہے کہ آپ نے دین اسلام کی خدمت کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی  اگر میں آپ کے لیے کچھ کرسکوں یا پھر آپ میرے ساتھ کسی پراجیکٹ میں ساتھ کام کرنا چاہیں  تو مجھے ضرور بتائیے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔