نوازشریف اپنے بھائی شہبازسے بہترہیں جاویدہاشمی

جمہوریت کے نام پرمفادپرستی کی سیاست کرنے والوں نے ملک کوتباہ کردیا ہے۔


INP September 08, 2012
جمہوریت کے نام پرمفادپرستی کی سیاست کرنے والوں نے ملک کوتباہ کردیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

JOHANNESBURG: تحریک انصاف کے صدرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ تمام سیاسی لیڈروںکا صرف ایک نکاتی ایجنڈااقتدار حاصل کرنا ہوتا ہے نواز شریف شہباز شریف سے بہتر ہیں۔

عمران خان سیاسی طور پر ''مکار '' نہیں،اگر وہ ''مکار '' نہ بنے تو''مکار ''سیاستدان انہیں کھا جائیں گے۔ جمعے کوایک انٹرویو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان ہی ملک کو بچاسکتے ہیں اوران کی عوام میں بہت مقبولیت ہے۔ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان فلاحی کاموں میں بہت دلچسپی لیتے ہیں اگر وہ سیاسی طور پر''مکار '' نہ بنے تو''مکار '' سیاستدان ان کوکھاجائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جہانگیرترین سے بہتر ہیں جبکہ (ن) لیگ کے خواجہ آصف کے بجائے خواجہ سعدرفیق کواچھاانسان سمجھتے ہیں۔ ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پرمفادپرستی کی سیاست کرنیوالوں نے ملک کوتباہ کر دیا ہے اپوزیشن اور حکومت دونوں عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ۔

مقبول خبریں