جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا

ویب ڈیسک  منگل 19 جنوری 2021
امریکی تاریخ کی پہلی ٹرانس جینڈر ہیں جو اس اتنے اعلیٰ عہدے تک پہنچیں، فوٹو : فائل

امریکی تاریخ کی پہلی ٹرانس جینڈر ہیں جو اس اتنے اعلیٰ عہدے تک پہنچیں، فوٹو : فائل

 واشنگٹن: نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک خواجہ سرا ٖڈاکٹر ریچل لیون کو محکمہ صحت میں معاون سیکرٹری کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے صدر کے عہدے کا حلف 20 جنوری کو اٹھانا ہے تاہم وہ مختلف شعبوں میں اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو محمکہ صحت میں اہم ذمہ داری دی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی 

ڈاکٹر ریچل لیون ایک اعلانیہ خواجہ سرا ہیں اور اس وقت پنسلوینیا میں سیکرٹری برائے صحت ہیں۔ نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے اب محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کے شعبہ صحت میں اسسٹنٹ سیکرٹری کے عہدے پر نامزد کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : نومنتخب امریکی صدر نے ’مشیر کلائمیٹ‘ کیلیے ایک پاکستانی کا انتخاب کرلیا  

ہارورڈ کالج سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر ریچل لیون اس وقت پین اسٹیٹ کالج آف میڈیسن میں پروفیسر بھی ہیں انہوں نے اپنے طبی کیریئر کا آغاز بطور ماہر اطفال کیا تھا۔ جوبائیڈن کی جانب سے اہم عہدے کے لیے نامزدگی کے بعد ابھی سینیٹ سے توثیق ہونا باقی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔