سادھوکے جی ٹی روڈ پر مزدا کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق

حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوان عالمگیر روڈ کے رہائشی تھے جو موٹر سائیکل پر جی ٹی روڈ سے گزر رہے تھے،ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک January 22, 2021
حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوان عالمگیر روڈ کے رہائشی تھے جو موٹر سائیکل پر جی ٹی روڈ سے گزر رہے تھے،ریسکیو ذرائع۔ فوٹو: فائل

جی ٹی روڈ پر 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی یونین کونسل سادھوکے کے قریب جی ٹی روڈ پر 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے، حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوان عالمگیر روڈ کے رہائشی تھے جو موٹر سائیکل پر جی ٹی روڈ سے گزر رہے تھے جہاں ان کی موٹر سائیکل تیز رفتار مزدا سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک حادثہ فیض آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوانوں کو کچل دیا۔ حادثے میں جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کامونکے پہنچا دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں