غصیلی آکٹوپس نے آسٹریلوی ماہر پر حملہ کردیا

آسٹریلوی ارضیات داں لانس کارلسن ایک نایاب واقعے میں آکٹوپس حملے کے شکار ہوئے ہیں


ویب ڈیسک April 05, 2021
آسٹریلیا میں آکٹوپس کے گھر پر پاؤں رکھنے والے شخص کو غصیلی مخلوق نے اپنے بازوؤں سے مارا ہے۔ فوٹو: سی این این

NEW YORK: اگرچہ آکٹوپس بہت ذہین جانور ہے لیکن ایک بہت انوکھے واقعہ میں آکٹوپس نے ایک شخص پر حملہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے نوجوان ماہرِ ارضیات لانس کارلسن کو 18 مارچ کے روز یہ واقعہ پیش آیا۔ وہ آسٹریلیا کے جیوگراف بے کے ساحل پر اسنارکلنگ کررہے تھے کہ انہوں نے پہلے ایک جانور دیکھا جس پر اسٹنگ رے کا گمان ہوا جو پانی سے چھلانگ لگا کر ان کی جانب بڑھی۔

بعد ازاں انہوں نے اس کی ویڈیو بنانا شروع کی اور وہ ان کی جانب بڑھی لیکن فوراً ہی پانی میں غائب ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد وہ اپنے کام میں مصروف ہوگئے اور قریب ہی کیکڑوں کے خول کے ڈھیر کو دیکھنے لگے۔ اچانک انہیں اپنے الٹے بازو پر سرسراہٹ محسوس ہوئی اور ساتھ ہی ان کی گردن اور کمر پر کوڑے کی طرح کوئی شے لگی۔



انہون نے سوچا کہ شاید یہ کوئی آکٹوپس ہے جس کے گھر پر انہوں نے بے دھیانی پر پاؤں رکھ دیا تھا۔ تیرتے دوران ان کی آبی عینک دھندلاگئی اور شاید آکٹوپس سے خارج ہونے والی سیاہی سے پورا منظر دھندلاگیا تھا ۔ اب خوفزدہ ہوکر انہوں نے ساحل کا رخ کیا۔



اس پورے عمل میں وہ بہت خوفزدہ تھے کیونکہ آکٹوپس خطرے کی صورت میں پانی میں سیاہی خارج کرتی ہیں لیکن اس واقعے میں آکٹوپس نے ان پر حملہ بھی کیا تھا۔ چند منٹوں بعد ان کی گردن پراور پیٹھ پر سرخ نشان نمایاں تھے۔ تاہم کارلسن نے اس سارے عمل کو بہت تکلیف دہ قرار دیا۔ اس سے 20 منٹ قبل کی ویڈیو میں بھی آکٹوپس کو غصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں