برطانوی شہری نے 25 ارب 90 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 اپريل 2021
یہ برطانیہ میں رواں سال یورو ملین جیک پاٹ کی دوسری قرعہ اندازی ہے (فوٹو : برطانوی میڈیا)

یہ برطانیہ میں رواں سال یورو ملین جیک پاٹ کی دوسری قرعہ اندازی ہے (فوٹو : برطانوی میڈیا)

 لندن: خوش قسمت برطانوی شہری نے 122 ملین پاؤنڈ (25 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے) کا ’یورو ملین‘ جیک پاٹ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ’کیملوٹ یوکے لاٹریز لمیٹڈ‘ کے فاتحین کے مشیر اینڈی کارٹر کے مطابق جمعہ کی رات ’یورو ملین‘  کی قرعہ اندازی ہوئی۔

اس لاٹری میں برطانوی شہری نے 122 ملین پاؤنڈ کا انعام  جیت کر یوکے نیشنل لاٹری  کی تاریخ کے پانچویں بڑے فاتح کااعزاز حاصل کرلیا۔ یہ اتنی بڑی رقم ہے جس سے آپ اپنے سارے خواب پورے کر سکتے ہیں۔

منتظمین کی جانب سے فاتح کی شناخت ظاہر کیے بنا کہا گیا ہے کہ ہمیں اس جیک پاٹ کے فاتح کا دعویٰ موصول ہو گیا ہے اور اب لاٹری کے قواعد و ضوابط کو یقینی بنانے کے لیے ٹکٹ کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

یہ برطانیہ میں رواں سال یورو ملین جیک پاٹ کی دوسری قرعہ اندازی ہے۔ اس سے پہلے برطانوی شہری نے ہی 39 ملین پاؤنڈ کا انعام جیتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔