حکومت سندھ نے 11 ربیع الاول کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا

پیر کو صوبے بھر میں تمام صوبائی سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، حکومت سندھ


ویب ڈیسک January 11, 2014
عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے شہر بھر کو خوبصوتی سے سجایا گیا ہے. فوٹو؛فائل

حکومت سندھ نے 11 ربیع الاول بروز پیر کو بھی صوبے بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹی فکیشن کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 11 ربیع الاول بروز پیر 13 جنوری کو عام تعطیل ہوگی، جس کے تحت صوبے بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ حکومت سندھ 12 ربیع الاول کو پہلے ہی تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔ 11 ربیع الاول کی چھٹی کی وجہ سے جامعہ کراچی میں پیر کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

حکومت سندھ نے عید میلاالنبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے 15 جنوری تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ 12 ربیع الاول کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔

مقبول خبریں