’’پلیز ڈیڈی گھر آجائیں ہم آپ کو بہت زیادہ یاد کررہے ہیں‘‘

ڈیوڈ وارنر کی ننھی بیٹیوں نے جذباتی پیغام ارسال کر دیا۔


Sports Desk May 06, 2021
ڈیوڈ وارنر کی ننھی بیٹیوں نے جذباتی پیغام ارسال کر دیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل ملتوی ہونے کے فوری بعد ہی گھر کی یاد ستانے لگی۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنی چھوٹی بچیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئرکردیا، وارنر کو خراب نتائج اور پرفارمنس کی وجہ سے سن رائزرز حیدرآباد نے کپتانی سے فارغ کردیا تھا،ہ آخری میچ میں انھیں پلیئنگ الیون میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے بھارت میں پھنس جانے والے وارنر نے بیٹیوں آئیوی، اینڈی اور آئزلا کی جانب سے بھیجا گیا ایک اسکیچ انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس پر لکھا تھا کہ 'پلیز ڈیڈی سیدھا گھر واپس آجائیں، ہم آپ کو بہت زیادہ یاد کررہے ہیں'۔

مقبول خبریں