مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلائیںاسفند یار

چوہدری نثار کے طالبان سے مذاکرات سے متعلق دعوے کو نہیں مانتا،رہنما عوامی نیشنل پارٹی


Monitoring Desk January 16, 2014
چوہدری نثار کے طالبان سے مذاکرات سے متعلق دعوے کو نہیں مانتا،رہنما عوامی نیشنل پارٹی۔فوٹو:فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف غداری کا الزام نہیں لگنا چاہیے، پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف 3نومبر 2007 سے نہیں 12 اکتوبر 1999 سے مقدمہ چلنا چاہیے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ وہ وزیرداخلہ کے اس دعوے کو نہیں مانتے کہ کچھ طالبان گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

مقبول خبریں