شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، شیخ رشید

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 مئ 2021
شہباز شریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

شہباز شریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔ 

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ہے، کیوں کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری وزارت داخلہ کو تاحال موصول نہیں ہوئی، پیر یا منگل کو سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوسکتی ہے، سمری پر فیصلہ لاء اور داخلہ کی وزارت کرے گی اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں 14 ملزمان پہلے سے ہی ای سی ایل پر ہیں، شہبازشریف خاندان کے 5 افراد اس کیس میں مفرور ہیں، جب کہ شہباز شریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں۔ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ انہوں نے 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یوکے جانا تھا، ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی کی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسرائیل کی جارحیت کے خلاف بیان

اس سے قبل فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے، اور اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے پیر 10 مئی کی رات سے شروع ہونے والے حملے پانچویں دن بھی جاری ہیں، اور اب تک شہدا کی تعداد 126 تک پہنچ چکی ہے اور 950 افراد زخمی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 31 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔