گوادر پورٹ کوآپریشنل بندرگاہ بنائینگےایڈمرل آصف سندیلہ

نیول چیف کاپسنی،گوادراور اورماڑہ کے ساحلی علاقوں میں تنصیبات کا دورہ


Staff Reporter January 18, 2014
کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عارف اللہ حسینی بھی نیول چیف کے ہمراہ تھے،فوٹو:فائل

NEW DEHLI: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے جمعہ کو پسنی ،گوادراور اورماڑہ کے ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی فارورڈ بیسز اور تنصیبات کا دورہ کیا۔

کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عارف اللہ حسینی نیول چیف کے ہمراہ تھے،اس موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اورآواران میں زلزلے کے دوران نیوی کی امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔



بعد ازاں چیف آف نیول اسٹاف نے افسروں اورجوانوں سے ملاقات کی، ملک کے ساحلی دفاع کے حوالے سے ساحلی یونٹس اور سمندر میں تعینات دستوں کی آپریشنل تیاری کو سراہا، انھوں نے کہا کہ بحری محاذ پردرپیش چیلنجز کے باعث آپریشنل تیاری ہماری اولین ترجیح ہے،گوادر پورٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ یہ ملکی معیشت کے فروغ کیلیے نہایت اہم ہے، گوادرکو ایک آپریشنل بندرگاہ بنائیںگے ۔

مقبول خبریں