سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کرنے کا حکم

کمشنر کراچی کی سرکاری قیمت پر دودھ کی فروخت یقینی بنانے سے متعلق عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع


ویب ڈیسک June 10, 2021
کمشنر کراچی کی سرکاری قیمت پر دودھ کی فروخت یقینی بنانے سے متعلق عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف درخواست پر سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سندھ فورڈ اتھارٹی، کمشنر کراچی نے عمل درآمد رپورٹس جمع کرادیں جس میں کہا گیا ہے کہ اضافی قیمت پر دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ دودھ سرکاری نرخ پر ہی فروخت ہو۔

عدالت نے دودھ کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ریگولر بینچ سے متعلق ہے، مزید سماعت چھٹیوں کے بعد ہوگی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شہر میں دودھ مافیا من پسند قیمت پر دودھ فروخت کر رہی ہے، دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی کلو مقرر ہے، دودھ مافیا 130 اور 140 روپے فی کلو دودھ فروخت کر رہی ہے لہذا متعلقہ حکام کو دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

مقبول خبریں