ڈھول کی آواز سن کر کوہلی نے فیلڈ میں بھنگڑا شروع کردیا

میچ کے تیسرے روز کیویز کی اننگز کے دوران سلپ میں فیلڈنگ کے دوران ڈھول کی آواز سنتے ہی انھوں نے ناچنا شروع کردیا


Sports Desk June 21, 2021
ساؤتھمپٹن میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے فوٹو: انٹر نیٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھنگڑا شروع کردیا۔

ساؤتھمپٹن میں جاری میچ کے تیسرے روز کیویز کی اننگز کے دوران سلپ میں فیلڈنگ کے دوران ڈھول کی آواز سنتے ہی انھوں نے ناچنا شروع کردیا، ان کے بھنگڑا اسٹیپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شائقین نے اس پر دلچسپ کمنٹس کیے، کچھ کا کہنا تھا کہ آپ اس میچ میں فتح حاصل کریں ہم بھی آپ کے ساتھ ناچیں گے۔ کوہلی نے اس مقابلے کی پہلی اننگزمیں 44 رنز اسکور کیے۔

مقبول خبریں