میری نئی فلم ’’بمبے سمورائی‘‘ بہت عجیب ہے کرینہ کپور

فلم میں ایسے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہوں جس کی کسی کو توقع نہیں ہوگی


Showbiz Desk January 24, 2014
بمبے سمورائی اپنی طرز کی پہلی فلم ہوگی جو انٹرنیشنل اور کمرشل دونوں کے لیے ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اداکارہ کرینہ کپور خان جو فرحان اختر کے ساتھ فلم بمبے سمورائی میں کام کرنے کے لیے بیتاب ہیں کا کہنا ہے کہ یہ فلم بہت عجیب وغریب ہے اور وہ اس فلم میں ایک ایسے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں جس کی کسی کو توقع نہیں ہوسکتی۔

دیوبینگل جن کا تعلق نیویارک سے ہے وہ تھوڑا سی عالمی سینماکے معیار کی فلم بناناچاہتے ہیں یہ بات اداکارہ نے ایک کمپنی کی تشہیری فلم کی عکس بندی کے دوران کہی ۔

 photo 3_zps6ea02421.jpg

ادکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تھرلر نہیں بلکہ عجیب و غریب فلم ہے اس میں میں وہ کام کررہی ہوں جس کی میرے مداحوں کو توقع بھی نہیں ہوگی کرینہ کامزید کہنا تھا کہ بمبے سمورائی اپنی طرز کی پہلی فلم ہوگی جو انٹرنیشنل اور کمرشل دونوں کے لیے ریلیز کی جائے گی ۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔

مقبول خبریں