شادی کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے فرحان اختر

یہ دو لوگوں میں ایک مضبوط رشتہ کا نام ہے جس میں احترام کا جذبہ موجود ہوتا ہے


APP January 24, 2014
اداکار ان دنوں فلم ’’شادی کے سائیڈ ایفکیٹ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے کہا ہے کہ شادی کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے۔

اداکار فرحان اختر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ شادی دو لوگوں میں ایک مضبوط رشتہ کا نام ہے اگر دو لوگوں میں پیار ایک دوسرے کے خیال اور فرق کے احترام کا جذبہ موجود ہے تو شادی کے کوئی سائیڈ ایفکیٹ نہیں ہوتے۔

 photo 4_zpsd708c58f.jpg

اداکار ان دنوں فلم ''شادی کے سائیڈ ایفکیٹ'' کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں فلم میں ان کے مدمقابل ہیروئن اداکارہ ودیا بالن ہیں۔ فلم 28 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مقبول خبریں