عراق پرتشدد واقعات میں القاعدہ جنگجوؤں سمیت 88 افراد ہلاک 11 افراد کو پھانسی

صوبہ انبارمیں فوج کی بمباری میں القاعدہ کے50جنگجومارے گئے،میجراغوا،تمام شہری باغیوں کیخلاف متحدہو جائیں،وزیراعظم مالکی


News Agencies January 24, 2014
مسلح شخص نے کیمپ سرامیں ایک شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا۔فوٹو:اے ایف پی

عراق میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں القاعدہ جنگوئوں سمیت88افراد ہلاک ہوگئے جبکہ عراقی وزیراعظم نورالمالکی نے شورش زدہ صوبے انبار کے باشندوں پر زوردیا ہے کہ وہ حکومت مخالف جنگجوئوں کیخلاف متحد ہوجائیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی صوبہ انبار میں فوج کی القاعدہ جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں 50 جنگجو ہلاک ہوگئے جن میں بڑی تعداد میں غیرملکی بھی شامل ہیں، بمباری میں جنگجوئوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔صوبہ انبار کے شہررمادی میں سیکیورٹی فورسزکی بمباری میں 30 جنگجو ہلاک ہوئے۔فلوجہ میں شیلنگ سے شہری ہلاک اور10زخمی ہوگئے۔ دریں اثنافوج کے ایک میجر کو اغواکرلیا گیا۔موصل میں بم دھماکے میں فوجی ہلاک اور3زخمی ہو گئے۔ ایک اور دھماکے میں پولیس اہلکار ہلاک اور2زخمی ہو گئے۔ فیڈرل فورسزنے دہشت گردوں کا ایک کیمپ تباہ کردیا جس میں 10مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔ بغدادمیں ردوانیہ کے علاقے میں شیلنگ سے 2بچے ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔ مسلح شخص نے کیمپ سرامیں ایک شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ کرکوک میں ایک لاش ملی جبکہ ایک بم حملے میں3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 photo 5_zps76593061.jpg

تکریت میں سیکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں 2مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔ لطیفیہ میں فورسز نے2مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ ترمیہ میں فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ علاوہ ازیں عراقی وزیراعظم نورالمالکی نے شورش زدہ صوبے انبار کے باشندوں سے ملاقات کرکے انھیں حکومت مخالف جنگجوئوں کیخلاف ایک موقف اپنانے کو کہا۔عراقی وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پرجاری ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے صوبہ انبار کے قبائلی رہنمائوں اورعوام سے کہاکہ وہ القاعدہ جنگجوئوںکیخلاف واضح موقف اپنائیں۔آن لائن کے مطابق عراق میں دہشتگردی کے الزام میں مزید11افراد کو پھانسی دیدی گئی، چندروز میں 37 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ ادھر امریکی صدر بارک اوباما نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ النجفی سے ملاقات میں عراق کے سنی قبائل اور عراقی فورسز کے درمیان موثر رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ وائٹ ہائوس کے بیان میں کہا گیاکہ وائٹ ہائوس القاعدہ کیخلاف صوبہ انبار کے شہروں فلوجہ اوررمادی میں عراق کی مددکرناچاہتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں