مذاکرات سے متعلق معاملات کوخفیہ نہیں رکھاجائیگا پرویز رشید

ڈائیلاگ کے عمل کے سلسلے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا،وفاقی وزیر اطلاعات


APP January 30, 2014
ڈائیلاگ کے عمل کے سلسلے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا،وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ مذاکرات کیلیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ڈائیلاگ کے عمل کے سلسلے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا، طالبان کے ترجمان نے مذاکراتی عمل کیلیے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کمیٹی کے کام کی وزیراعظم خود نگرانی کرینگے، مذاکرات سے متعلق معاملات کو چھپایا نہیں جائیگا۔ پرویز مشرف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ان کا معاملہ عدالت نمٹائے گی۔

مقبول خبریں