بیچ ریسلنگ انعام بٹ نے آذر بائیجان کے پہلوان کو ہرا کر ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

اٹلی کے بعد یونان میں بھی انعام نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کردیا


Sports Reporter September 11, 2021
آئندہ مقابلوں میں بھی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا، انعام بٹ ۔ فوٹو : فائل

لاہور: قومی ہیرو انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں آذر بائیجان کے پہلوان کو ہرا کر ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔

فخر گوجرانوالہ نے اس بار یونان بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں آذر بائیجان کے پہلوان کے خلاف فیصلہ کن پوائنٹ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے جب کہ پاکستان ہی کے زمان انور نے اس ایونٹ میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں :بیچ ریسلنگ مقابلوں میں پاکستانی ریسلرز نے دھاک بٹھا دی

رواں برس بیچ ریسلنگ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد اب 3 ہوگئی ہے، بیچ ریسلنگ میں ایک ہفتے میں دوسرا گولڈ میڈل جیتنے والے محمد انعام بٹ نے اس کامیابی کو پوری پاکستانی قوم کے نام کیا ہے۔

انعام کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ بہت پیار اور سپورٹ کیا ہے، آئندہ مقابلوں میں بھی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

مقبول خبریں