بیچ ریسلنگ مقابلوں میں پاکستانی ریسلرز نے دھاک بٹھا دی

بیچ ریسلنگ میں پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ نے دونوں فائٹس جیت لیں


Sports Reporter September 10, 2021
بیچ ریسلنگ میں پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ نے دونوں فائٹس جیت لیں

ISLAMABAD: بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز یونان کے دوسرے مرحلے میں ہونے والے مقابلوں میں بھی پاکستانی ریسلرز محمد انعام بٹ اور زمان انور نے دھاک بٹھا دی۔

اٹلی میں ہونے والے ایونٹ میں محمد انعام بٹ نے پہلے مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کو ڈھول چٹائی جبکہ دوسری فائٹ میں جارجیا کے ریسلر کے خلاف کامیابی پائی۔

محمد انعام بٹ کا جوڑ رومانیہ کے پہلوان سے کل پڑے گا۔ یہ آخری گروپ میچ ہوگا اس میں جیتنے کی صورت میں انعام بٹ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

روم اٹلی میں گولڈ میڈل پانے والے انعام بٹ نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھ کر پہلے کی طرح سپورٹ کرتے رہیں۔

دوسری جانب پاکستانی ریسلر زمان انور نے پہلے میچ میں ترکی کے پہلوان کو شکست دے دی ہے جبکہ ان کا اگلا مقابلہ آذربائیجان کے پہلوان سے ہوگا۔

مقبول خبریں