بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
سمری کی منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا فوٹو: فائل

سمری کی منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 2 روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔ سمری کی منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے سمری میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ‏15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی جب کہ ‏20 پیسے فی یونٹ لائن لاسز کی نذرہوگئے، حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل پرتاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی، ڈیزل پر22 روپے 62 پیسے فی یونٹ جب کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ رہی۔ اسی طرح ایل این جی پربھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔