کرس گیل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کردیا

کرس گیل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان مسلسل بائیو سیکیور ببل میں رہنے کے باعث کیا


ویب ڈیسک October 01, 2021
کرس گیل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان مسلسل بائیو سیکیور ببل میں رہنے کے باعث کیا

ویسٹ انڈین اوپنر نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان مسلسل بائیو ببل میں رہنے کے باعث کیا۔

متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کرس گیل کورونا کے باعث مسلسل بائیو سیکیور ببل میں کرکٹ کھیلنے سے اکتاگئے تھے جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا اور اب وہ آئی پی ایل کے رواں سیزن کے مزید میچز نہیں کھیلیں گے۔



کرس گیل نے کہا کہ چند ماہ سے مسلسل بائیو سیکیور ببل کا حصہ رہا ہوں جس کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوگیا ہوں اور دبئی میں ہی شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا چاہتا ہوں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا۔

مقبول خبریں