نوازشریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کی ایک اور جعلی انٹری

ویکسین کا اندراج نارووال کے پبلک اسکول سے کیاگیا،ملوث ملزمان گرفتار


Numainda Express October 05, 2021
جعلی اندراج کاڈیٹاڈیلیٹ، تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایساکیوں ہوا،محکمہ صحت فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر نارووال کے اسکول میں کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کر دی گئی۔

نواز شریف کے شناختی کارڈ پر سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی انٹری کی گئی۔ ویکسینیشن کا اندراج نارووال کے پبلک اسکول سے کیا گیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد نے ڈی پی او نارووال کو مقدمہ درج کرنے کیلیے درخواست دیکر ملوث ملزمان کو گرفتار کرادیا۔

انٹری ناصر رؤف اسکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر بی ایچ یو سدوالہ کے آئی ڈی سے ہوئی، ناصر رؤف اور ثاقب پر اس میں ملوث ہونے کا الزام ہے، نواز شریف کی ویکسینیشن کی جعلی انٹری 3اکتوبر کو کی گئی۔

 

مقبول خبریں