لاہور: باپ نے 3سالہ بیٹے کو صوفے پر پٹخ کر مار ڈالا

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 24 اکتوبر 2021
والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج، ڈی آئی جی آپریشنز کا ملزم کی گرفتاری کا حکم۔(فوٹو: فائل)

والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج، ڈی آئی جی آپریشنز کا ملزم کی گرفتاری کا حکم۔(فوٹو: فائل)

لاہور: شالیمار کے علاقے میں باپ نے گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ تشدد کر کے 3 سالہ بچے کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق گجر پورہ کی رہائشی میرا نے 6 سال قبل 3 بچوں کے باپ شاہد سے شادی کی تھی، 3 سال قبل بیٹا فرحان پیدا ہوا، میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا  رہتا تھا، گزشتہ روز شاہد نے طیش میں آکر معصوم بیٹے کو صوفے پر پٹخ دیا، سر میں شدید چوٹ لگنے سے وہ  چل بسا، اس دوران ملزم نے بیوی کو گھر سے نکال دیا اور بیٹے کی تدفین کی کوشش کی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کردی اور بچے کی والدہ میرا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا، دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے ایس پی سول لائنز کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔