ابھیشک 38 برس کے ہوگئےایشوریا نے سرپرائز پارٹی دی

ایشوریا جلد سلور اسکرین پر نظر آئیں گی ان کے ساتھ کام کرنے کیلیے بے تاب ہوں، ابھیشک


Showbiz Desk February 06, 2014
آج بھی کیمرہ کا سامنا کرتے ہوئے اتنا ہی پرجوش ہوتا ہوں جتنا اپنی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر تھا۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک بچن38 برس کے ہوگئے ۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ ایشوریا رائے نے ان کے لیے سرپرائز تقریب کا اہتمام کیا جس میں قریبی دوستوں شاہ رخ خان راکیش اوم پرکاش مہرہ، روہان سیپی ، اپرووا لاکھیا ، سکندر کھیر ، بپاشا باسو اور پریتی زنٹا سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔زرائع کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے اس سالگرہ تقریب کے سلسلہ میں مکمل خاموشی اختیار کرنے کا کہا تھا۔



دریں اثنا ابھیشک بچن کا کہنا ہے میں نے 38 کو 36 یا 37 سے مختلف نہیں پایا کیونکہ تمام دن فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہا اور فارغ ہونے کے بعد اہلخانہ کے پاس آیا ہوں ۔میں آج بھی کیمرہ کا سامناکرتے ہوئے اتنا ہی پرجوش ہوتاہوں جتنا اپنی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر تھا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایشوریا رائے جلد سلور اسکرین پر نظر آئے گی اور میں خود اس کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین ہوں ۔ واضح رہے کہ ابھیشک بچن 5 فروری 1976 کو بالی وڈ کے اداکار گھرانے میں پیدا ہوئے ۔

مقبول خبریں