ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم کا چیف کیوریٹر پراسرار طور پر ہلاک

بھارت سے تعلق رکھنے والے من موہن سنگھ نےجاری میچ کی پچ تیار کی، ذرائع


ویب ڈیسک November 07, 2021
بھارت سے تعلق رکھنے والے من موہن سنگھ نےجاری میچ کی پچ تیار کی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم کا چیف کیوریٹر مردہ پایا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں جاری ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ جاری ہے، اس میچ کے لئے پچ تیار کرنے والا بھارتی چیف کیوریٹر پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے من موہن سنگھ نے آج جاری میچ کی پچ تیار کی، تاہم چند لمحوں پہلے ہی اس کی پراسرار ہلاکت نے شائقین کرکٹ اور اتنظامیہ کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے، مقامی انتظامیہ نے من موہن سنگھ کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہے، اور پتہ چلایا جارہا ہے کہ من موہن سنگھ نے خودکشی کی یا ان کی طبعی موت واقع ہوئی۔

مقبول خبریں