وزیرخوراک پنجاب علیم خان کا وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا، علیم خان


ویب ڈیسک November 26, 2021
میں اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہا ہوں، علیم خان۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے ملاقات کی، جس میں وزارت سے استعفیٰ دینے سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں کاروباری غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ایک بار پھر حکومتی عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست کی، اور بتایا کہ ضروری ہے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو، لہذا وہ بطور وزیر خوراک پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔

علیم خان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو وزارت سےاستعفے کی وجوہات سے متعلق تفصیل سے بتایا ہے، کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا، وزیر اعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری گزارشات کو بغور سنا اور تسلیم کرتے ہوئے مجھے مستعفی ہونے کی اجازت دی، میں اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں