بورایپ نامی این ایف ٹی غلطی سے 284495 کی بجائے 2800 ڈالر میں فروخت

بہت سی این ایف ٹی فروخت کے لئے پوسٹ کئے گئے تو اس کی قیمت 75 ایتھریئم کی بجائے غلطی سے 0.75 ایتھریئم پوسٹ کی گئی


ویب ڈیسک December 15, 2021
لاکھوں ڈالر کا این ایف ٹی شاہکار صرف 2800 ڈالر میں غلطی سے فروخت ہوگیا اور دوبارہ دو لاکھ ستائس ہزار ڈالر میں بیچ دیا گیا۔ فوٹو: سی این این

ایک شاہکار این ایف ٹی جس کی مالیت لگ بھگ 284,495 ڈالر تھی غلطی سے صرف 2800 ڈالر میں فروخت ہوگئی کیونکہ کرپٹو کرنسی کے تحت اس کی قیمت درست نہ لکھی جاسکتی۔

این ایف ٹی ایسے ڈجیٹل اثاثوں کو کہا جاتا ہے جو کرپٹوکرنسی کے تحت آتے ہیں۔ اس میں ڈجیٹل آرٹ اور ویڈیو کے نمونے مکمل حقِ ملکیت کے ساتھ بیچے اور خریدے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں بورڈ ایپ یاٹ کلب کے تیارکردہ این ایف ٹی کے ہزاروں آئٹم ہیں جن کی خریدوفروخت ایتھریئم کرپٹوکرنسی میں کی جاتی ہے۔

میکس ناٹ نامی ایک صارف نے بور ایپ نامی این ایف ٹی کی قیمت 75 ایتھریئم کی بجائے غلطی سے 0.75 ایتھریئم پوسٹ کردی تھی لیکن عجیب بات یہ ہوئی کہ فوری طور پر ایک خودکار نظام کی بدولت اسے خریدلیا گیا اور یوں اپنی اصل قیمت سے بہت کم پر یہ این ایف ٹی فروخت ہوگیا۔

میکس ناٹ نے بتایا کہ وہ دن میں کئی این ایف ٹی کی لسٹنگ کرتے ہیں اور یوں ان کی توجہ ہٹ گئی جس سے یہ نقصان ہوا ہے لیکن پھر یہ ہوا کہ خریدنے والے نے فوراً اسے 59.99 ایتھریئم یعنی 227,558 ڈالر میں دوبارہ فروخت کردیا گیا۔ میکس ناٹ کے مطابق کلک کرتے ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا لیکن ایک خودکار بوٹ نے فوری طور پر اسے خرید کر اچک لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں