جاپان اور چین کے درمیان فوری آن لائن رابطے پر اتفاق

آن لائن پلیٹ فارم پر اہم ایشوز پر وقتاً فوقتاً مذاکرات کیے جائیں گے


ویب ڈیسک December 28, 2021
دونوں ممالک نے آن لائن رابطوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا، فوٹو: فائل

جاپان اور چین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کی رو سے دونوں ممالک نے فوری طور پر آن لائن رابطہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان اور چین کے وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے پایا ہے کہ دونوں ملکوں کے دفاعی حکام کے مابین فوری رابطہ لائن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ جاپان کے وزیر دفاع کیشی نوبو کی چین کے وزیر دفاع وے فنگی کے ساتھ آن لائن مذکرات میں کیا گیا۔

چینی ہم منصب سے آن لائن بات چیت کے بعد پریس کانفرنس میں جاپان کے وزیر دفاع کیشی نے کہا ہے کہ تائیوان کا امن و استحکام جاپان کے لیے زندگی اور موت جیسی اہمیت کا حامل ہے۔

جاپانی وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں چین کو ان جہازوں کے جاپان کی بحری حدود کی خلاف ورزیوں سے متعلق سے بھی آگاہ کیا ہے اور 2021 کو نافذالعمل ہونے والے نئے کوسٹل سیکیورٹی قانون کے مندرجات کے بارے میں بھی چین سے وضاحت طلب کی ہے۔

دوسری جانب چین کے وزیر دفاع وے فنگی نے بھی جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیایو کے نام سے پہچانے جانے والے جزائر کے اطراف کی جانے والی غیر ملکی فورسز کی فوجی مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں